Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرک میں پی ٹی آئی کا جلسہ، کارکنان اور پولیس میں تصادم میں 7 افراد زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں اتوار کو پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تصادم ہوا۔
مبینہ طور پر جلسے میں رکاوٹ ڈالنے پر پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان نے پولیس پر پتھراو کرکے تین گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
پی ٹی آئی  کا امبیری گاؤں کے کڑاپی گراونڈ میں انتخابی جلسہ اس وقت میدان جنگ میں تبدیل ہوا جب پی ٹی آئی کےجلسے میں شریک ورکرز اور پولیس آمنےسامنے آگئے۔
کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں پولیس نے شیلنگ کی۔
مشتعل کارکنوں نے پولیس کی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی اور تین گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
فائرنگ اور پھتراؤ سے تحریک انصاف کے چار کارکن اور پولیس کے تین جوان زخمی ہوئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر وقاص خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس پر پتھراؤ اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ان کے مطابق فی الوقت کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے تاہم ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جارہی ہے۔
دوسری جانب کرک این اے 38 کے امیدوار شاہد خٹک نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے عوام کو ڈرانے اور جلسے کو ناکام کرنے کی  کوشش کی مگر رکاوٹوں کے باوجود لوگوں نے شرکت کرکے پی ٹی آئی کے جلسے  کو کامیاب بنایا۔

شیئر: