دو سعودی بہنیں روس سے آنے والے سیاحوں کو سعودی عرب کی ثقافت سے متعارف کرانے کے لیے رہنمائی فراہم کر رہی ہیں۔
العربیہ چینل کے مطابق روسی زبان پرعبور رکھنے والی سعودی بہنوں میسا اور میس کا کہنا کہ ’ہم نے روس میں چار سال قیام کے دوران روسی زبان سیکھی جسے اب سعودی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔‘
دونوں بہنوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے روس میں قیام کے دوران دیکھا کہ روسی عوام وسیع سوچ رکھتے ہیں اور تعلیم کے حصول پر توجہ دیتے ہیں۔