Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھانا پکانا منافع بخش پیشہ ہے: سعودی خاتون شیف فاطمہ

جیزانی دسترخوان 400 روایتی کھانوں پر مشتمل ہے (فوٹو: سبق)
سعودی شیف فاطمہ الیحیٰی کا کہنا ہے کہ کھانا پکانا منافع بخش کاروبار ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ایک دہائی سے زائد عرصے کا تجربہ رکھنے والی فاطمہ الیحیٰی نے کھانا پکانے کے شوقین نوجوانوں کو اس پیشے کو اختیار کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ماہر اور تجربہ کار شیفس کی تنخواہ اوسطا 10 ہزار ریال تک ہوتی ہے۔


خصوصی تقریب میں کھانا تیار کرنے پر 15 ہزار ریال  معاوضہ ملا۔ (فوٹو سبق)

انہوں نے کہا کہ ’خصوصی تقریبات میں کھانا تیار کرنے کا معاوضہ 15 ہزار ریال تک ملتا ہے۔‘
فاطمہ الیحیٰی، جیزانی کھانوں کو عالمی سطح پر لے جانے کی خواہش رکھتی ہیں۔ جیزانی دسترخوان 400 روایتی کھانوں اور ریسیپیز پر مشتمل ہے۔
  جیزان ریجن کی سب سے خاص ڈش ’المرسہ’ ہے جس میں انہیں خاص مہارت ہے۔
دوسری جانب سعودی انٹرنیشنل میرین نمائش کے پہلے ایڈیشن میں سمندری کھانوں کا مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے جس میں دنیا کے بہترین شیف حصہ لے رہے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: