Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لانڈری میں کپڑے تبدیل کرنے کی مشروط اجازت

محکمہ شہری دفاع کی جانب سے این او سی جاری ہونا ضروری ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت بلدیات کا کہنا ہے کہ لانڈری میں مردوں کو کپڑے تبدیل کرنے کی اجازت صرف اس صورت میں ہوگی جب وہاں کم از کم ایک مربع میٹر کا کپڑے تبدیل کرنے کا خصوصی کمرہ موجود ہو۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت بلدیات کی جانب سے مملکت میں لانڈری سروسز کے لیے خصوصی ضوابط کا اعلان کیا گیا ہے جن کے مطابق ایسی لانڈریز جہاں ’چینجنگ روم ‘ کی سہولت نہیں وہاں کپڑے کاہگوں کو کپڑے تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مقررہ معیار کے مطابق چینجنگ روم کی سہولت فراہم کرنے پر ہی کپڑے تبدیل کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔
لانڈری سروسز کی دیگر شرائط کے حوالے سے وزارت کا کہنا تھا کہ لانڈری سروس کے لیے ادائیگی کا سسٹم ’مدی‘ کارڈ (اسپن) کے ذریعے کیا جائے۔ بینک کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت کا اسٹیکر دکان کے دروازے پر نمایاں جگہ چسپاں کیا جانا ضروری ہے تاکہ آنے والے کاہگوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
لانڈری کے لیے بلدیہ کا پرمٹ محکمہ شہری دفاع کی جانب سے این او سی کے اجرا سے مشروط ہوگا جب تک شہری دفاع کی جانب سے این او سی جاری نہیں کیا جاتا اس وقت تک بلدیہ کا لائسنس جاری نہیں ہوگا۔
ایسی لانڈری جہاں ہوم ڈیلیوری یا کاہگ کے مقام پر کپڑے دھونے کی سہولت موجود ہو ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ مخصوص وین گاڑی رکھیں جو وزارت کی جانب سے جاری کیے گئے معیار کے مطابق ہو۔
لانڈری کے ایریا میں درخت لگائے جائیں جو شہر کی آب وہوا سے مطابقت رکھتے ہوں۔ درختوں کے بارے میں وزارت بلدیات سے ہدایات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ لانڈری کے باہر کاہگوں کے لیے پارکنگ کا مناسب انتظام موجود ہو۔
لانڈری کے ورکرز صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ دھلائی کے لیے لائے جانے والے کپڑوں کو مخصوص باسکٹ میں رکھا جائے نہ زمین پر پھیلائیں۔
کارپٹ اور قالین وغیرہ کی صفائی کے  لیے مخصوص مقام کا انتظام کیا جانا ضروری ہے۔ ڈیلیوری وین کا کیبن مقررہ ضوابط کے مطابق تیار کیا جائے جس میں اندورنی جانب نمی نہ ہو۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: