برمنگھم...انگلینڈ اور ویلز میں جاری آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے ساتویں میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست پر جنوبی افریقہ کے کوچ رسل ڈومنگو نے کہا کہ پاکستان کے اسپن بولرز نے بہترین بولنگ کی۔ پاکستانی ٹیم جب بھی میچ ہارتی ہے تو لوگ اس کے پیچھے پڑ جاتے ہیں مگر ہم اسے بہترین ٹیم سمجھتے ہیں۔ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا ہندکے خلاف پاکستان کی کارکردگی پر جنوبی افریقہ یہ تو نہیں سوچ بیٹھا تھاکہ ہم بھی جیت جائیں گے تو انھوں نے کہا ایسا بالکل نہیں ہے۔ پاکستان نے بہترین پرفارمنس دی اور اسی لئے آج جیت ان کی ہوئی۔