Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی وزیرستان: نو منتخب امیدوار قومی اسمبلی زبیر وزیر گھر کے قریب دھماکہ، ایک شخص ہلاک

ڈی پی او کے مطابق ہلاک ہونے والے ہدایت اللہ نامی شخص کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا (فوٹو: پولیس)
لوئر جنوبی وزیرستان میں پی ٹی آئی کے نو منتخب امیدوار زبیر وزیر گھر کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو وانا ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈی پی او لوئر جنوبی وزیرستان فرمان اللہ کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ ایم این اے زبیر وزیر نہیں تھے۔
ڈی پی او کے مطابق ہلاک ہونے والے ہدایت اللہ نامی شخص کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

شیئر: