پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج جہاں تاخیر کے باعث متنازع رہے وہیں ملک بھر میں گذشتہ تین دنوں سے عوامی حلقوں میں اس حوالے سے مسلسل بحث کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اسی سلسلے میں جہاں سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے پر دھاندلی کے روایتی الزامات لگا رہی ہیں وہیں عوام میں بھی انتخابات کے نتائج تاخیر سے آنے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اس ساری صورتحال میں پاکستانی شوبز ستارے بھی سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’سیٹ پر نخرے‘، فرحان سعید عروہ حسین کی حمایت میں بول پڑےNode ID: 751251
اس سے قبل 8 فروری کو پاکستانی شوبز ستاروں نے عوام کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دی وہیں پولنگ ختم ہونے کے بعد کئی شوبز ستارے نتائج پر تبصرے بھی کرتے نظر آئے۔
معروف سنگر مصطفیٰ زاہد نے اپنی ٹویٹ میں طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’رات کو پاکستان میں سویا، صبح شمالی کوریا میں اٹھا۔‘
Slept last night in Pakistan to wake up today in North Korea.
— Mustafa Zahid (@Mustafology) February 9, 2024
اداکار اور سنگر فرحان سعید لکھتے ہیں کہ ’8 کو ڈالے ہوئے ووٹ 9 کو اتنے بڑے ہوگئے کہ اپنے فیصلے خود لینے لگے۔ ووٹ کو عزت دو سے ووٹ کو ذلت دو تک کا سفر کیسے کٹا، پتا نہیں لگا۔‘
8 ko daaley hue vote 9 ko itne barey hogaye ke apne Faisley khud lene lagey!
Vote ko Izat do se Vote ko Zilat do tak ka safar kaise kata pata hi Nahin laga !#ElectionResults
#PakistanElections2024— Farhan Saeed (@farhan_saeed) February 11, 2024
اداکارہ عفت عمر نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’میری ن لیگ کو آخری اور واحد نصیحت یہ ہے کہ عوامی مینڈیٹ کو عزت سے قبول کریں اور اپوزیشن میں بیٹھیں نہیں تو آپ اپنی عزت مزید کھو دیں گے۔ آپ کے سپورٹر آپ کو اب بھی سپورٹ کریں گے اور زیادہ عزت کریں گے۔ اصلی سیاست دان کی طرح کام کریں۔‘
My last and only advice to PMLN,gracefully accept public mandate and sit in opposition or you will further lose your authenticity.Your supporters will still support you and respect u more.Act like a real politician
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) February 10, 2024
گلوکار عاصم اظہر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’اس بات کی خوشی ہے کہ بالآخر سسٹم پوری طرح سے کھل کر سامنے آگیا ہے۔ انہیں اس بات کی امید نہیں تھی کہ یہ ’کم عقل یوتھ‘ ایسے باہر آئے گی اور ہماری طرح لڑائی کرے گی۔ ان کو لگ رہا تھا کہ ہمیشہ کی طرح یہ (الیکشن) بھی نکل جائے گا۔‘
Iss baat ki khushi hai ke system expose ho chuka hai puri tarha finally
They didnt expect this ‘ill informed youth’ to come out & fight like we did. Unko lag raha tha humesha ki tarha nikal jayega ye bhi lol
— Asim Azhar (@AsimAzharr) February 11, 2024
اداکارہ سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی سٹوری میں لکھا کہ ’تبدیلیاں تو بہت آ رہی ہیں رات سے ابھی تک۔‘
انہوں نے اپنی دوسری سٹوری میں لکھا کہ ’مگر اچھی خبر یہ ہے کہ آج پورے ملک کو ملک کی فکر ہے۔ لگے رہو، لگے رہو۔‘
اداکار فیصل قریشی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں الیکشن نتائج پر تبصرہ کیا کہ ’اگر میں مورخ ہوتا تو اب تک پاگل ہو چکا ہوتا۔‘