Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں فوٹوگرافی نمائش’الحسا حسانا‘ کا شاندار انعقاد

کئی ممالک سے فوٹوگرافرز مملکت کی خوبصورتی دکھانے کے لیے مدعو ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے ویژول آرٹس کمیشن نے جدہ کے حئی جمیل میں معروف فوٹو گرافر محمد سمجی کے  بنائے گئے شاہکار فوٹو گراف کی نمائش ’الحسا حسانا‘ کا  اتوار سے آغاز ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کنگڈم فوٹوگرافی ایوارڈ جیتنے والے پیشہ ور فوٹوگرافروں کی جانب سے 11 فروری سے شروع ہونے والی یہ نمائش 2 مارچ تک جاری رہے گی۔

ایوارڈ کے لیے الاحساء کے سرسبز نخلستان توجہ کا مرکز ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام

نمائش میں مملکت اور دنیا بھر سے پیشہ ور فوٹوگرافروں کو مملکت کی خوبصورتی کو اپنے کیمرے کی آنکھ سے دکھانے کے لیے مسلسل دوسرے سال مدعو کیا گیا ہے۔
مملکت کے  کسی خاص علاقے کو فوٹوگرافی ایوارڈ کی توجہ کے طور پر ہر سال منتخب کیا جاتا ہے اور رواں سال الاحساء کے سرسبز نخلستان توجہ کا مرکز بنے ہیں۔
ویژول آرٹس کمیشن کی سی ای او دینا امین نے نمائش میں حصہ لینے والے فوٹوگرافرز کے منفرد تجربے پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے الاحساء کی علاقائی زندگی اور ماحول کو اجاگر کیا ہے۔
اس نمائش  کے بارے میں بات کرتے ہوئے دینا امین نے مزید کہا کہ  ہمارے پاس اس پروجیکٹ کے دو مقاصد ہیں۔

’الحسا حسانا‘ فوٹوگرافی نمائش 2 مارچ تک جاری رہے گی۔ فوٹو عرب نیوز

پہلا یہ کہ دنیا بھر سے اور سعودی عرب کے اندر پیشہ ور فوٹوگرافروں کو کسی خاص علاقے کی پہچان کے لیے دعوت دی جائے۔
دوسرا مقصد سعودی عرب میں بصری فنکاروں کی صلاحیتیں پرکھنے کے ساتھ حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اپنے کام کی نمائش کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
دیناامین نے مزید کہا کہ نمائش میں شرکت کرنے والے آرٹسٹوں سے رابطہ کر کے ان کے فن، تصورات اور خیالات کو جاننے کے لیے بات چیت کر سکتے ہیں۔
نمائش کا مقصد فنکاروں کی صلاحیت کو وسعت دینا اور فوٹو گرافرز کا زائرین اور کمیونٹیز کے درمیان رابطہ پیدا کرنا ہے۔
نمائش میں حصہ لینے والے فوٹوگرافروں میں الجزائر سے عبدو شانان، ارجنٹائن سے الیجینڈرو چاسکیلبرگ، اردن سے فرح فودہ، سعودی عرب سے لطیفہ البخاری اور تسنیم السلطان شامل ہیں۔

الاحساء کھجوروں کے سرسبز باغات کے ساتھ  زمین کی تزئین کرتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

گلف فوٹو پلس کے ڈائریکٹر اور فوٹوگرافر محمد سمجی نے بتایا ہے کہ الاحساء  کا علاقہ سعودی ثقافت کی تاریخی یادداشت کا محافظ ہے۔
پانچ فوٹوگرافرز نے اپنے کام سے الاحساء کے علاقے کے منفرد پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے۔
یہ علاقہ اپنی زرخیز مٹی اور کھجوروں کے سرسبز باغات کے ساتھ ثقافت کے تمام پہلوؤں سے زمین کی تزئین کرتا ہے۔
نمائش میں الاحساء کے پکوانوں سے لے کر علاقائی روایات، روزمرہ کی زندگی اور رسومات کے بارے میں وضاحت کی گئی ہے۔
 

شیئر: