Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حراء ثقافتی نمائش‘ کا قیام بے مثال ہے ، شاہی مہمانوں کے تاثرات

شاہی مہمانوں کو کہنا تھا کہ ’حراء ثقافتی نمائش دیکھ کر ایمان تازہ ہوجاتا ہے‘(فوٹو، ایس پی اے)
شاہی عمرہ پروگرام کے تحت آنے والے مہمانوں نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ میں ’حراء ثقافتی‘ نمائش کا دورہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں آنے والے مہمانوں کو وزارت اسلامی امور کی زیر نگرانی مکہ مکرمہ ’حراء ثقافتی‘ نمائش کا دورہ کرایا گیا اس موقع پر انہیں نمائش سینٹر میں موجود مختلف ماڈلز دکھائے گئے۔
حراء ثقافتی نمائش میں ’قصص الانبیاء‘ ہال میں تھری ڈی کے ذریعے انبیاء کرام کی سیرت مبارکہ اور ان کے ادوار کے بارے میں آگاہ کیا گیا علاوہ ازیں نبی اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ اور نزول وحی کے حوالے سے بھی اہم معلومات سے آگاہ کیا گیا۔

شاہی مہمانوں کو حراء ثقافتی نمائش کا دورہ کرایا گیا(فوٹو، ایس پی اے)

اس موقع پر شاہی مہمانوں نے نمائش سینٹر کے دورے کے حوالے سے اپنے تاثرات ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ ’حراء ثقافتی نمائش سینٹر بے مثال ہے ۔ یہاں آ کرایمان تازہ ہوجاتا ہے۔ مہمانوں کا مزید کہنا تھا کہ مملکت کی قیادت کی جانب سے اسلام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے جو خدمات ہیں ان کا ثانی نہیں۔

شیئر: