العلا میں طبعی فن کی نمائش جمعہ سے شروع
’سعودی اور بین الاقوامی فنکاروں کی شرکت سے نمائش 23 مارچ تک جاری رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
العلا میں طبعی فن کی نمائش جسے ’صحرا X العلا‘ کا نام دیا گیا ہے جمعہ کو شروع ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی اور بین الاقوامی فنکاروں کی شرکت سے نمائش 23 مارچ تک جاری رہے گی‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’یہ اپنی نوعیت کی تیسری نمائش ہے جسے العلا میں طبعی ثقافت اور خوبصورتی میں کھلی فضا میں پیش کیا جاتا ہے‘۔
’نمائش میں شرکت کے لیے مختلف افراد کو دعوت دی گئی ہے ، وہ العلا کے مختلف مقامات میں اپنی فن کی نمائش کریں گے‘۔
’شرکاسے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے طبعی فن کا مظاہرہ صحرا، پہاڑوں اور ریل سٹیشن میں بھی کرسکتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ العلا میں طبعی فن تمام افراد کے لیے مفت ہے جس کامیابی کو دیکھتے ہوئے وادی فن اینیشیٹیو لیا گیا ہے۔
وادی فن 2026 میں شروع ہوگا اور یہ 65 مربع کلو میٹر کے رقبے پر ہوگا۔