Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امدادی کارروائیوں میں ہلال الاحمر کی سعودی خواتین بھی پیش پیش

2023 میں ہلال احمر نے 10 لاکھ سے زائد امدادی کارروائیاں انجام دیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی ہلال احمر میں شامل خواتین کا اندرون و بیرون مملکت امدادی کاموں کے حوالے سے مثالی کردار ہے  ۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہلال احمر اتھارٹی کی ٹیموں میں 90 سعودی خواتین شامل ہیں جو ہمہ وقت مریضوں کی نگہبانی اور ہنگامی حالات میں امداد فراہم کرنے کی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے ادا  کررہی ہیں۔
ریاض میں واقع امدادی سینٹر میں ہنگامی طبی حالات کی ماہر شریفہ البوناقہ نے سعودی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’خواتین اہلکار اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں بہتری پیدا کرنے کے لیے مستقل طور پر ٹریننگ کورسز میں بھی شامل ہوتی ہیں‘۔
 

سعودی ہلال احمر کی ٹیم میں 90 خواتین شامل ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے کام کی نوعیت کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں مختلف نوعیت کے کیسز کا سامنا ہوتا ہے جن میں ہنگامی نوعیت کےکیسز بھی شامل ہوتے ہیں‘۔
بوناقہ کا مزید کہنا تھا کہ ’سعودی خواتین مملکت سے باہر بھی امدادی کاموں میں شریک رہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ’ترکیہ میں 2023 میں آنے والے زلزلہ کے بعد میں اپنی ساتھیوں کے ساتھ وہاں امدادی کاموں شریک تھی‘۔

ہمیں مختلف نوعیت کے کیسز کا سامنا ہوتا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

بوناقہ نے واضح کیا کہ ’امدای کارکنان مریضوں اور زخمیوں کی مدد میں فعال کردار ادا کررہے ہیں، جبکہ وہ آگاہی مہمات میں بھی شامل ہوتے ہیں‘۔ 
واضح رہے کہ سعودی ہلال احمر نے گزشتہ برس 2023 میں 10 لاکھ سے زائد امدادی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کیا ۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: