Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار زخمی، ہسپتال منتقل

حادثے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر امدادی کارروائی کی گئی ( فوٹو: ایکس اکاونٹ ہلال احمر)
سعودی عرب میں تبوک کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔
اخبار 24 کے مطابق حادثہ ہلال احمر کی ایئر ایمبولینس ٹیم نے تبوک کی طرف مدینہ منورہ روڈ پر ایک پارک میں حادثے کی اطلاع ملنے پر فوری امدادی کارروائی کی اور زخمی کو کنگ سلمان میڈیکل سٹی منتقل کیا۔
اس سے قبل سعودی ہلال احمر کی ایئرایمبولینس ٹیم نے قصیم کی طرف مدینہ منورہ روڈ پر حادثے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کنگ سلمان میڈیکل سینٹر منتقل کیا۔
یاد رہے کہ سعودی ہلال احمر مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور شاہراہوں پر سفر کرنے والے افراد کی سلامتی کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق ہنگامی طبی سہولت فراہم کررہی ہے۔

شیئر: