Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں 59 فیصد افراد ٹریفک رش سے پریشان: سروے

سروے میں مختلف شہروں کے 1549 افراد کی رائے لی گئی (فوٹو: عاجل)
سعودی دارالحکومت ریاض میں 59 فیصد افراد کو اپنے کاموں پر جانے کے لیے آدھے گھنٹے سے زائد وقت لگتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عوامی سروے کے قومی مرکز کی جانب سے فروری میں ڈرائیونگ سے متعلق کیے جانے والے سروے میں مملکت کے مختلف شہروں کے 1549 افراد کی رائے لی گئی۔
رائے دہندگان کے مطابق گھر سے دفتر جانے میں ریاض کے 59 فیصد افراد کو آدھے گھنٹے سے زائد وقت لگتا ہے۔
سروے میں شریک 23 فیصد افراد کو دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنے پر جرمانہ ہو چکا ہے جن میں سے 35 فیصد افراد راستے کی نشاندہی کے لیے جی پی ایس کی مدد لیتے تھے۔
سروے کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران دیگر ڈرائیورز کی جانب سے پریشان کرنے والے رویوں میں رش کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پہلے سے انتطار کرنے والوں کے آگے انا سرفہرست ہے، جبکہ دیگر پریشان کن رویوں میں تیز رفتاری اور مستقل ٹریک کی تبدیلی شامل ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: