Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ٹریفک: سکولوں کے اوقات میں تبدیلی اور آن لائن ڈیوٹی پر غور

ورکشاپ میں وزارتوں اور یونیورسٹیوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ (فوٹو الاخباریہ)
سعودی دارلحکومت ریاض میں محکمہ ٹریفک کے ترجمان کرنل منصور الشکرۃ  نے کہا ہے کہ’ ریاض میں ٹریفک اژدحام کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سکولوں کے اوقات میں تبدیلی اور بعض اداروں کےلیے آن لائن ڈیوٹی نظام اپنانے پرغور کیا جا رہا ہے۔‘
الاخباریہ چینل کے مطابق کرنل منصورالشکرۃ نے کہا کہ ’محکمہ ٹریفک ریاض میں اژدحام کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کرے  گا‘۔ 
 ’ورکشاپ ریاض کی شاہراہوں پر ٹریفک سلامتی کا معیار بلند کرنے، ٹریفک کو رواں دواں کرنے اور رکھنے کے حوالے سے سفارشات پیش کرے گا‘۔ 

محکمہ ٹریفک مسائل کے حل کے لیے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کرے  گا۔  (فوٹو الاخباریہ)

محکمہ ٹریفک کے ترجمان نے کہا کہ ’ماہرین نے تجویز دی ہے کہ ٹریفک اژدحام کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سکولوں کے اوقات تبدیل کیے جائیں۔ کالجوں اور جامعات میں تعلیم کا نیا نظام الاوقات جاری ہو جبکہ بعض کمپنیوں و اداروں اور سرکاری محکموں کو اس امر کا پابند بنایا جائے کہ وہ آن لائن ڈیوٹی سسٹم رائج کریں‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’ریاض میٹرو پروجیکٹ کے تناظر میں شہر کی بعض شاہراہوں کی تنظیم نو ہونی چاہیے‘۔ 
ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ورکشاپ میں وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور، کنگ سعود یونیورسٹی، امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی، امیر نایف یونیورسٹی  برائے علوم سلامتی اور ریاض ڈیولپمنٹ رائل اتھارٹی کے نمائندے شریک ہوں گے‘۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: