Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر خلاف ورزی کی اطلاع دینے کی اپیل

’سوشل میڈیا پر جہاں کہیں بھی نامناسب مواد دیکھیں تو فوری طور پر مطلع کردیں‘ ( فوٹو: سبق)
جنرل اتھارٹی برائے میڈیا ریگولیشن اتھارٹی نے عوام الناس سے سوشل میڈیا پر خلاف ورزی کرنے والے مواد کی اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی نے ایکس پر اپنے اکاؤنٹ پر شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر جہاں کہیں بھی نامناسب مواد دیکھیں تو فوری طور پر مطلع کردیں۔
اتھارٹی نے سوشل میڈیا صارفین سے کہا ہے کہ ’خلاف ورزی کرنے والے مواد کی اطلاع معاشرے کی منفی رجحان سے حفاظت اور میڈیا کے معیار کو بلند کرنے میں حصہ ڈالنے کے برابر ہے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ایسا کرنے سے ایک طرف فکری حقوق کی حفاظت اور لوگوں کی ذاتی زندگی اور نجی معاملات کا بھی تحفظ ہے‘۔

شیئر: