8 لاکھ سعودیوں نے ترکیہ اور 7 لاکھ ترکوں نے مملکت میں سیاحت کی
’ترکیہ جانے والے سیاحوں کی تعداد میں 2022 کے مقابلے میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان 2023 کے دوران سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ترکیہ جانے والے سیاحوں کی تعداد میں 2022 کے مقابلے میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سعودی ، ترکیہ سرمایہ کاری فورم میں ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز نے سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب سے ملاقات کی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت کے شعبے میں فروغ پر بات چیت کی ہے۔
ملاقات کے دوران بتایا گیا ہے 2023 کے دوران ترکیہ جانے والے سعودی سیاحوں کی تعداد 8 لاکھ 30 ہزار تھی۔
جبکہ سعودی عرب آنے والے ترک سیاحوں 6 لاکھ 70 ہزار تھے اور یہ تعداد 2022 کے مقابلے میں 3.5 گنا زیادہ ہے۔
ترکیہ کے وزیر سیاحت محمد نوری ارصوی نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ رواں سال2024 کے دوران ترکیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔