Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی مہمانوں نے مدینہ منورہ میں سیرت میوزیم کا دورہ کیا

’شاہی مہمانوں نے میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ہے جس میں انہیں بریفنگ دی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
شاہی ضیافت میں عمرہ و زیارت پروگرام کے مہمانوں نے مدینہ منورہ کی زیارت کے دوران مسجد نبوی کے قریب واقع انٹرنیشنل میوزیم برائے سیرت نبوی اور اسلامی ثقافت کا دورہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہی مہمانوں نے میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ہے جس میں انہیں انتظامیہ کی طرف سے بریفنگ دی گئی ہے۔
انہوں نے اسلامی اقدار، سیرت نبوی، انبیا کے فضائل اور اسلامی تہذیب کے معروف آثار اور مقامات سے متعلق جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ پریزینٹیشن بھی دیکھی ہے۔
اس موقع پر شاہی مہمانوں نے میوزیم میں موجود تاریخی اہمیت کی حامل منفرد اشیا اور اسلامی تاریخ کے واقعات کو خوبصورتی سے اجاگر کرنے کی تعریف کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ انتظامات مملکت کے اسلامی تاریخ پر توجہ کی نمایاں مثال ہیں۔‘
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین پروگرام کے تیسرے مرحلےمیں مختلف ممالک سے 250 عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے ہیں۔
ان شاہی مہمانوں کا تعلق اردن، عراق، تیونس، مصر، لبنان، الجزائر، مراکش، نائیجیریا، جنوبی افریقہ، چاڈ، ایتھوپیا، کیمرون، کینیا، سینیگال، یوگنڈا اور ماریطانیا سے ہے۔

شیئر: