غیر ملکی سیاحتی کشتیوں اور کروز کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت
اتوار 18 فروری 2024 11:53
غیر ملکی بحری جہاز، یاٹ، کروز اور تفریحی آبدوز کو 180 دن کے لیے ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
غیر ملکی سیاحتی اور ذاتی کشتیوں کے علاوہ کروز کو سعودی عرب داخلے کی اجازت دی ہوگی۔
عکاظ اخبار کے مطابق نئے فیصلے کے تحت غیر ملکی بحری جہاز، یاٹ، کروز، کشتیاں، کرافٹ، تفریحی آبدوز وغیرہ کو بھی 180 دن کے لیے ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔
متعلقہ ادارے نے اس حوالے سے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’علاقائی سمندر سے گزرنے والے سیاحوں کو جن کے جہازں پر غیر ملکی پرچم لہرا رہا ہو انہیں ملک میں داخل ہونے کے لیے ویزہ جاری کیا جائے گا‘۔
محکمہ زکاۃ، ٹیکس اور کسٹم نے کہا ہے کہ ’علاقائی سمندر سے گزرنے والی سیاحتی کشتیوں کے مسافروں کو ویزہ جاری کرنے کے لیے مقامی ایجنٹ کی ضرورت ہوگی‘۔