Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مندسور میں کرفیومیں نرمی

مند سور۔۔۔مدھیہ پردیش میں جمعہ کو کرفیو میں نرمی کی گئی۔علاقے میں کسانوں کی ہلاکت کے بعد صورتحال اب بہتر ہورہی ہے۔کرفیو میں نرمی صبح 10بجے کی گئی جو شام 6بجے تک جاری رہیگی۔وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان نے گزشتہ روز لوگوں پر قیام امن کیلئے زور دیا تھا جبکہ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے پابندی کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے دورہ کیا تاہم انہیں گرفتار کرلیا گیا۔کسانوں نے ایک ٹرک اور 4موٹر سائیکلیں جلا دی تھیں اس کے بعد حکام نے 5یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگا دی۔ادھر مندسور کے قریب ضلع دیواس میں کسانوں کے مشتعل ہجوم نے ایک ٹرک کو آگ لگا دی۔

شیئر: