Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب میں تین ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع‘

سعودی وزیر نے ترکیہ، سعودی سرمایہ کاری فورم سے خطاب کیا ہے ( فائل فوٹو: عاجل)
سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ ‘مملکت میں مختلف شعبوں میں تین ٹریلین ڈالر کے سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔‘
ترکیہ میں جاری ترک، سعودی سرمایہ کاری فورم میں شرکت کے موقع پر خالد الفالح نے ’العربیہ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے نجی شعبہ کو مخصوص سیکٹرز میں امتیاز حاصل ہے جس میں تعمیرات کا شعبہ سرفہرست ہے۔‘
واضح رہے کہ ترکیہ میں جاری دوطرفہ سرمایہ کاری فورم میں سعودی وزیر سرمایہ کاری کے علاوہ وزیر سیاحت احمد الخطیب نے بھی شرکت کی، جبکہ ترک وزیر خزانہ محمد شیمشک اور ترک سرمایہ کاری اتھارٹی کے سربراہ بوراق داغلی اوغلو بھی فورم میں شریک تھے۔
انہوں نے کہا کہ ’قلیل مدت سرمایہ کاری کے حوالے سے تعمیراتی شعبہ سب سے نمایاں ہے۔ آئندہ چند برسوں میں معاہدوں کا حجم 1.8 ٹریلین ڈالر ہے تاکہ وژن کے اہداف کے حصول اور پائیدار معیشت کے لیے منصوبے مکمل کیے جاسکیں۔‘

شیئر: