سعودی وزیر اقتصادیات اورمنصوبہ بندی فیصل بن فاضل الابراہیم نے جمعے کو مسقط میں عمانی وزیر تجارت، صنعت اور فروغ سرمایہ کاری قیس بن محمد الیوسف سے ملاقات کی۔
سبق کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان صنعتی، تجارتی اور سرمایہ کاری میں تعاون کے مواقع اور مشترکہ دلچسپی کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
خطے میں ہونے والی اقتصادی پیش رفت سمیت متعدد موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب عمان میں منعقدہ اکنامک وژن ایوارڈ 2023 کی تقریب میں مہمان خصوصی ہے۔ وزیر اقتصادیات سعودی وفد کی سربراہی کررہے ہیں۔
اس تقریب کا مقصد سلطنت عمان کے کامیاب اقتصادی منصوبوں اور اقدامت کو اجاگر کرنا ہے۔