ریاض میں یوم تاسیس پر سعودی تاریخ پر نمائش، رجسٹریشن کا آغاز
ریاض میں یوم تاسیس پر سعودی تاریخ پر نمائش، رجسٹریشن کا آغاز
اتوار 18 فروری 2024 21:22
مملکت کی 300 سالہ تاریخ کو انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا جائے گا (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے یوم تاسیس پر ریاض میں سعودی خبررساں ادارے (ایس پی اے) نے سعودی ریاست کی تاریخ پر خصوصی نمائش کا انعقاد کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیٹرز کے لیے رجسٹریشن کا آغازکیا گیا ہے۔
نمائش میں مملکت کی 300 سالہ تاریخ کو انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا جائے گا۔ سعودی عربکی مرحلہ وار ترقی اور مملکت کے مختلف ادوار کی عکاسی کی گئی ہے۔
اتوار کو ایس پی اے نے اپنی ویب سائٹ پر یوم تاسیس اور دیگر ایام میں نمائش دیکھنے کے لیے آنے والے وزیٹرز کے لیے رجسٹریشن لنک جاری کیا ہے۔
نمائش کے تینوں دن آنے والے وزیٹرز کا داخلہ گیٹ نمبر 2 سے ہوگا (فوٹو ایس پی اے)
نمائش دیکھنے کے خواہشمندوں کو پورٹل میں دو زبانوں عربی اور انگریزی میں سے کسی ایک میں اپنا رجسٹریشن کرانا ہوگا۔
واضح رہے کہ ایس پی اے کی اس نمائش کا آغاز ریاض میں یوم تاسیس جمعرات 22 فروری 2024 کو دوپہر دو بجے سے شام 7 بجے تک رہے گا۔
اتوار 25 فروری کو اور جمعرات 29 فروری کو شام چار بجے سے رات آٹھ بجے تک نمائش کے دروازے شائقین کے لیے کھلے رہیں گے۔
واضح رہے کہ نمائش کے تینوں دن آنے والے شائقین کا داخلہ گیٹ نمبر 2 سے ہوگا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں