Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم تاسیس: المرتجز عربین ہارس شو میں 200 گھوڑوں کی نمائش

مقابلوں میں شامل سرفہرست پانچ فاتحین کو نقد انعامات دیے جائیں گے۔ فوٹو عرب نیوز
المرتجز عربین ہارس شو سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر 22 فروری کو ریاض میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض میں المرتجز گھڑ سواری مرکز میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کی نگرانی کنگ عبدالعزیز سینٹر فار پیور بریڈ عربین ہارسز کرے گا۔
اس موقع پر 200 گھوڑوں کا انتخاب کیا گیا ہے جو اعلیٰ نسل اور مختلف خصوصیات کے حوالے سے منعقد کیے جانے والے مقابلوں میں شامل کیے جائیں گے۔
یوم تاسیس کے حوالے سے منعقد کئے جانے والے مقابلوں میں گھوڑوں کی خصوصیات کے حوالے سے مختلف مقابلوں میں سرفہرست پانچ فاتحین کو 5000 ریال کا نقد انعام دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ مقابلوں میں شامل سب سے خوبصورت گھوڑے، بہترین چال اور سب سے زیادہ چست اور چاق و چوبند گھوڑوں کے  لیے انعامات رکھے گئے ہیں۔

مختلف تقریبات میں مملکت کی تاریخ اور تہذیب اجاگر کی جائے گی۔  فوٹو عرب نیوز

یوم تاسیس کے موقع کی مناسبت سے ہونے والی تقریبات میں مملکت کی تاریخ اور تہذیب کو اجاگر کیا جائے گا۔

 

شیئر: