یوم تاسیس کے حوالے سے مجسم ماڈلز بھی نصب کیے گئے ہیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
مملکت کے یوم تاسیس کے حوالے سے تمام ریجنز میں تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ شہروں کے معروف چوراہوں پرنصب ڈیجیٹل اسکرینز کے ذریعے پروگرامز کے بارے میں لوگوں کو مطلع کیا جارہا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق حائل ریجن کی میونسپلٹی کی جانب سے شہر کی متعدد شاہراہوں پرنصب ڈیجیٹل اسکرینز اور بل بورڈز پریوم تاسیس کے حوالے سے مبارک باد کے پیغامات پیش کیے جارہے ہیں۔
ریجنل بلدیہ کی جانب سے بعض چوراہوں پر خوبصورت آرٹ کے مجسم ماڈلز نصب کیے گئے ہیں جن پر مختلف انداز میں مملکت کے مراحل کو دکھایا گیا ہے۔
مملکت کے یوم تاسیس کے حوالے سے نصب مجسم ماڈلز پر تحریر سلوگن ’یوم بدینا‘ ( جس دن سے آغاز کیا) کے ساتھ عوام کو تین دہائی قبل شروع ہونے والے سفر کی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔
یوم تاسیس کے موقع پرشہر کی بعض عمارتوں کو سبز رنگ کی لائٹوں اورسعودی عرب کے قومی پرچموں سے بھی سجایا جارہا ہے۔
چوراہوں پرقومی پرچم بھی لہرائے جار رہے ہیں (فوٹو، الریاض اخبار )
تمام ریجنز کی بلدیہ کی جانب سے شہر کی اہم شاہراہوں کو سجانے کے لیے خصوصی ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں۔ طائف شہر کو بھی قومی پرچموں کو بل بورڈز سے سجایا جارہا ہے جبکہ شہر کے داخلی راستوں پر بھی یوم تاسیس کی مبارک باد کی عبارتیں تحریر کی گئی ہیں۔