یوم تاسیس کے قریب آتے ہی جدہ کے سکولوں میں سعودی ثقافت کے رنگ نظر آنے لگے۔
عربی جریدے عکاظ کے مطابق جدہ کے مختلف سکولوں میں طالب علم امتحانات کے لیے سعودی ثقافتی لباس پہن کر حاضر ہوئے۔
اس موقع پرایک طالب علم فیصل العمری نے کہا کہ وہ اس عظیم دھرتی سے تعلق رکھنے والے اپنے آباؤ اجداد کا لباس پہن کر خوشی محسوس کر رہا ہے۔
عبدالالہ الشہرانی کا کہنا تھا ثقافتی لباس پہننا بذات خود باعث فخر ہے۔ طالب علم نے مزید کہا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے یوم تاسیس کی مناسبت سے ہونے والے پروگرامز میں قومی ثقافتی لباس کے متعلق کافی معلومات حاصل کیں۔
واضح رہے یوم تاسیس کی مناسبت سے سکولز میں گزشتہ ہفتے پروگرامز منقعد کیے گئے تھے جو بدھ کے روز اختتام پذیر ہوں گے، جبکہ سرکاری طور پر یوم تاسیس 22 فروری بروز جمعرات منایا جائے گا۔
علاوہ ازیں جدہ میں سکول ٹیچر علی الزھرانی نے کہا کہ امتحانی ہالز میں ثقافتی لباس کی تشہیر طلبہ کی دلوں میں وطن سے لگاؤ کے جذبے کو بڑھانے میں معاون ہوگی۔ اس حوالے سے عثمان ہادی کا کہنا تھا کہ یوم تاسیس کی مناسبت سے مدارس میں ہونے والی سرگرمیوں میں طلبہ نے بھرپور حصہ لیا اور مختلف علاقائی اور ثقافتی پروگرامز میں شریک ہوئے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں