Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی عازمین کے تیسرے پیکیج کی رجسٹریشن شروع

داخلی عازمین نسک پورٹل کے ذریعے بھی بکنگ حاصل کرسکتے ہیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ داخلی عازمین کے لیے مخصوص تیسری کیٹگری کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ رجسٹریشن کےلیے نسک پورٹل پر بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے رواں برس حج 2024 کے لیے مملکت کے شہری اور مقیم غیرملکیوں کے لیے مختلف حج پیکیجز متعارف کرائے گئے ہیں۔
حج پیکیجزمشاعر مقدسہ میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے اعتبار سے متعین کیے گئے ہیں جن کی نگرانی وزارت حج وعمرہ کررہی ہے۔
تیسری کیٹگری کا پیکیج 13 ہزار 150 ریال ہے جس میں 15 فیصد واٹ بھی شامل ہے۔ مذکورہ کیٹگری حاصل کرنے والے داخلی حجاج کو منی ٹاورز میں رہائش کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
وزارت حج وعمرہ کی جانب سے نسک پورٹل کے علاوہ https://localhaj.haj.gov.sa/LHB/pages/home.xhtml
ویب سائٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس کے ذریعے حج پیکیجز حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے وزارت حج کی زیر نگرانی چار پیکیج فراہم کیے گئے ہیں جن میں پہلا پیکیج 10 ہزار 366 ریال جبکہ دوسرا 8 ہزار 92 اور تیسرا 13 ہزار 150 جبکہ چوتھا پیکیج 3 ہزار 984 ریال کا ہے۔

شیئر: