Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی عازمین حج کی رجسٹریشن کے لیے شرائط کیا ہیں؟

حج کے لیے امیدوار کی عمر 15 سال سے کم نہ ہو۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے  اتوار کو حج 2024 کے لیے داخلی عازمین کی رجسٹریشن کا آغاز کیا ہے۔ شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے رجسٹریشن کی کچھ شرائط رکھی گئی ہیں۔
وزارت حج نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر تفصیلات جاری کی ہیں جس کے تحت سعودی شہری کا شناختی کارڈ اور اگر غیرملکی ہے تو اس کا اقامہ ذی الحجہ کے آخر تک کارآمد ہونا ضروری ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ گردن توڑ بخار اور موسمی انفلوائنزا کی ویکسینیشن مکمل ہونی چاہیے۔
درخواست گزار کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسی متعدی مرض کا شکار نہ ہو اور لاعلاج امراض میں سے کسی میں مبتلا نہ ہو۔
حج پر جانے والے کی عمر 15 سال سے کم نہ ہو جبکہ عمر کا تعین ہجری کیلنڈر سے کیا جائے گا۔
وزارت کے مطابق پہلی مرتبہ حج کا ارادہ کرنے والے پہلی ترجیح ہوں گے۔ اس شرط سے حج کا ارادہ کرنے والی ایسی خاتون کا محرم مستثنی ہوگا جس نے پہلے کبھی حج نہ کیا ہو یا پہلے حج پر پانچ سال ہوچکے ہوں۔
وزارت حج کا کہنا ہے  انفرادی گروپ میں شامل افراد کی انتہائی حد 14 ہے۔ اس سے زیادہ افراد کو ایک گروپ میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: