سعودی دارالحکومت ریاض کے الثمامہ ایئرپورٹ پر چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔
عاجل نیوز کے مطابق نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی سینٹر ( این ٹی ایس سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سینٹر کا ایک ’الٹرا لائٹ‘ طیارہ منگل کو لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا۔
این ٹی ایس سی نے اس حوالے سے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پردی گئی تفصیلات میں مزید کہا ہے کہ ’الٹرا لائٹ، لیجنڈ 600‘ طیارے کو حادثہ منگل کی دوپہر 12 بجکر 15 منٹ پر پیش آیا تاہم حادثے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
سینٹر کا کہنا ہے حادثے کے حوالے سے فوری طور پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
تلقى #المركز_الوطني_لسلامة_النقل عند الساعة 12:15 من ظهر اليوم الموافق 20 فبراير 2024م بلاغاً بتعرض طائرة صغيرة Ultralight من طراز (legend 600) لواقعة أثناء عملية الهبوط في مطار الثمامة بالعاصمة الرياض، دون وقوع إصابات ولله الحمد.
كما قام المركز فوراً بإرسال فريق التحقيق لمباشرة… pic.twitter.com/MIyK0agZEV
— المركز الوطني لسلامة النقل (@NTSC_KSA) February 20, 2024