Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں پیاز ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون

تفتیشی کارروائیوں کے بعد نرخوں میں کمی آنے لگی(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارت تجارت کی جانب سے پیاز کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ریاض کے گودام پرچھاپہ مار کربڑی مقدار میں ذخیرہ کی گئی پیاز برآمد کرلی گئی۔
سبق نیوز کے مطابق ریجنل ترجمان وزارت تجارت عبدالرحمان الحسین کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیموں کو اطلاع ملی تھی کہ شہر کے جنوبی علاقے کے ایک گودام میں بڑی مقدار میں پیاز کا ذخیرہ کیا جارہا ہے۔
تفتیشی ٹیموں کی اطلاع پر متعلقہ گودام میں چھاپا مارا گیا جہاں سے 8 ٹن سے زائد پیاز برآمد کر لی گئی۔
وزارت کی ٹیموں نے تجاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں تاکہ کسی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ریاض کے گودام سے 8 ٹن سے زائد پیاز برآمد کر لی گئی(فوٹو، سبق نیوز)

دریں اثنا وزارت تجارت کی جانب سے کی گئی کارروائیوں کے بعد مارکیٹ میں پیاز کی قیمتوں میں نمایاں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔
گزشتہ ہفتے 2 کلو گرام پیاز کی بوری 23 ریال میں فروخت کی جارہی تھی جس کے نرخ کم ہونے کے بعد 17 ریال تک پہنچ گئے ہیں۔
مارکیٹ میں پیاز کے بحران کے دوران ایک کلو پیاز 13 ریال میں فروخت ہو رہی تھی جو اب کم ہو کر 8 ریال میں فروخت کی جارہی ہے۔

شیئر: