Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیاز کی ذخیرہ اندوزی کرنے پر غیر ملکی گرفتار

’گرفتار شدگان نے پیاز میں مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت تجارت نے قیمت میں مصنوعی مہنگائی لانے کے لیے پیاز ذخیرہ کرنے والے غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ غیرملکیوں نے تین ٹن پیاز گودام میں ذخیرہ کرلیا تھا۔
وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’واقعہ تبوک  میں ہوا ہے جہاں گودام پر چھاپہ مار کر پیاز کی ضبط کی گئی مقدار کو مارکیٹ میں سپلائی کردیا گیا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان نے پیاز میں مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ ذخیرہ کئے گئے مال کو مہنگے داموں فروخت کریں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ واقعے میں تفتیشی اہلکاروں کو سعودیوں کے نام پر غیرملکیوں کے کاروبار کا شبہ بھی ہے جس کے متعلق تفتیش شروع کردی گئی ہے‘۔

شیئر: