Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی منڈی میں پیاز کا بحران، قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

’عالمی منڈی میں پیاز کی رسد اور طلب میں فرق سے قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
عالمی منڈی سمیت سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں پیاز کا بحران ہے جہاں قیمت میں کم و بیش 65 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عالمی منڈی میں پیاز کی رسد اور طلب میں فرق سے قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
پیاز کے بحران کی بنیادی وجہ پیدوار ملکوں کی طرف سے برآمدات میں کمی کا فیصلہ ہے۔
عالمی منڈی میں پیاز کے پیدوار ممالک میں انڈیا اور مصر سر فہرست ہیں جنہوں نے برآمدات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
علاوہ ازیں دیگر پیدواری ملکوں میں پیاز کی پیدوار بھی کم ہوگئی ہے۔
بحیرہ احمر میں جاری بحران کی وجہ سے چین سے خلیج اور یورپ میں سپلائی متاثر ہوگئی ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ ’چین میں پیاز کی قیمت میں 30 فیصد جبکہ بنگلہ دیش میں 25 فیصد اضافہ ہوگیا ہے‘۔
’یہی کیفیت جرمنی میں ہے جہاں درآمدات نہ ہونے کے باعث مقامی پیاز کی قیمت برھ گئی ہے جبکہ اٹلی میں پیاز انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے‘۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ ’2024 کے وسط تک پیاز کی قیمت میں اضافہ رہے گا جبکہ خود پیدواری ملکوں میں بھی پیاز کا بحران ہوگا‘۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں گزشتہ سال 2023 کے دوران پیاز میں 76.13 بلین امریکی ڈالر کا کاروبار ہوا ہے۔
پیاز کے کاروبار میں 2028 تک سالانہ 7.52 فیصد اضافہ ہوتا رہے گا۔

شیئر: