Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم تاسیس پر ریاض کی شاہراہیں اور عوامی مقامات قومی پرچموں سے سج گئے

شہر کے 52 عوامی مقامات پر 6 میٹر اونچے پرچم لگائے گئے ہیں۔ (فوٹو سبق)
سعودی دارالحکومت میں ریاض میونسپلٹی نے یوم تاسیس کے موقع پر شہر کی سڑکوں، پلوں اورعوامی مقامات کو آٹھ ہزار قومی پرچموں سے سجا دیا۔
سعودی خبررساں ادارے  ’ایس پی اے‘ کے مطابق  قومی دن کی اہمیت کی مناسبت سے دارالحکومت کو سجایا جا رہا ہے۔
میونسپلٹی کے مطابق شہر بھر میں 52 عوامی مقامات پر 6 میٹر اونچے 3128 پرچم لگائے گئے ہیں، جبکہ 7 مقامات پر تین میٹر اونچے سٹینڈز پر جھنڈوں کی تعداد 2366 ہے۔ پرچموں لگانے کے ساتھ ان کی دیکھ بھال کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یوم تاسیس پر جشن منانے کے لیے ریاض میونسپلٹی نے شہر میں  10 مقامات مخصوص کیے ہیں، جبکہ ریجن کے دیگر شہروں میں 47 مقامات پر یوم تاسیس کے حوالے مختلف سرگرمیاں منعقد کی جارہی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: