Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور سعودی عرب میں سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے بدھ کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستان کے انچارج نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان موجودہ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز، معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح اور مملکت میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق بھی موجود تھے۔

شیئر: