Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائر کے صدر سے سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی تعاون کا جائزہ

دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے پیر کو صدارتی محل کے صدر دفتر میں وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر داخلہ نے سعودی قیادت کی جانب سے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا الجزائر کی حکومت اور عوام کےلیے مسلسل ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور موجودہ سیکیورٹی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح، الجزائر میں سعودی سفیر ڈاکٹر عبداللہ بن ناصر البصیری اور دیگر عہیدار بھی موجود تھے۔

شیئر: