Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرداخلہ کا قطر میں نیشنل کمانڈ سینٹر کا دورہ 

وزیر داخلہ نے نیشنل کمانڈ سینٹر کے انتظامات کا معائنہ کیا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے اتوار کو قطر میں نیشنل کمانڈ سینٹر (این سی سی) کا دورہ کیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر داخلہ نے نیشنل کمانڈ سینٹر کے انتظامات کا معائنہ کیا۔

نیشنل کمانڈ سینٹر  ترقی یافتہ ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے(فوٹو ایس پی اے)

اس موقع پر انہیں این سی سی کے چیئرمین میجر جنرل خلیفہ النعیمی نے سینٹرکے آلات، بحرانوں اور واقعات سے نمٹنے کے لیے استعمال ہونے والے سیکیورٹی سسٹم اور سینٹر کے نمایاں ترین فرائض سے آگاہ کیا۔ 
شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے دورے کے اختتام پر نیشنل کمانڈ سینٹر کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی یافتہ ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے، اس کے اہلکار اپنے فرائض کی ادائیگی میں سرخرو ہوں۔ 

شیئر: