سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین سے کہا ہے کہ ’وہ تصاویر بنانے کے لیے حرمین شریفین کے آداب کو ملحوظ رکھیں‘۔
وزارت حج و عمرہ نے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہا کہ ’مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخل ہوتے ہوئے تصاویر یا سیلفی بنانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے زائرین کو زحمت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘۔
وزارت کا کہنا تھا ’زائرین طواف، سعی اور نماز کے دوران اور فوٹو گرافی کرتے ہوئے دوسری کی پرائیویسی کا خیال کریں اور کسی کو الجھن میں نہ ڈالیں‘۔
للتصوير في الحرمين الشريفين آدابٌ نلتزم بها، تجنبًا للزحام، ومراعاةً لحركة المعتمرين والزوّار.#مكة_والمدينة_في_انتظاركم_بشوق pic.twitter.com/6Mrq35QIkG
— وزارة الحج والعمرة (@HajMinistry) February 21, 2024