عمرہ زائرین میں وڈیوز بنانے اور سیلفی لینے کا رحجان بڑھنے لگا
عمرہ زائرین میں وڈیوز بنانے اور سیلفی لینے کا رحجان بڑھنے لگا
منگل 12 اپریل 2022 21:02
زائرین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کرنے لگے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں رمضان کے دوران عمرہ زائرین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کرنے لگے ہیں۔ خانہ کعبہ کے طواف، مقام ابراہیم اور صفا اور مروہ کی سعی کرتے ہوئے موبائل سے عمرے کی ادائیگی کی وڈیوز اور سیلفی بنا رہے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس سال مسجد الحرام آنے والےزائرین میں عمرے کی ادائیگی کے دوران وڈیوبنانے کا رواج غیر معمولی نظر آرہا ہے۔ سیلفیاں بھی بنائی جارہی ہیں۔
زائرین جدید موبائل استعمال کررہے ہیں۔ زائرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سفر کی یادیں ہمیشہ کے لیے محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔ موبائل وڈیو سے بہتر کوئی اوراس کی شکل نہیں ہوسکتی۔