Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی مہمانوں کو مشاعر مقدسہ کا دورہ کرایا گیا

’شاہی مہمانوں نے جمرات پل، جبل رحمت اور منی و مزدلفہ کے دیگر مقامات کی زیارت کی ہے‘ (فوٹو: سبق)
وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد نے مکہ مکرمہ میں موجود شاہی مہمانوں کو مشاعر مقدسہ کا دورہ کرایا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق  شاہی مہمانوں نے جمرات پل، جبل رحمت اور منی و مزدلفہ کے دیگر مقامات کی زیارت کی ہے۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین  عمرہ و زیارت پروگرام کے تیسرے مرحلےمیں مختلف ممالک سے 250 عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے ہیں۔
ان شاہی مہمانوں کا تعلق اردن، عراق، تیونس، مصر، لبنان، الجزائر، مراکش، نائیجیریا، جنوبی افریقہ، چاڈ، ایتھوپیا، کیمرون، کینیا، سینیگال، یوگنڈا اور ماریطانیا سے ہے۔
اس موقع پر شاہی مہمانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ایتھوپیا میں اسلامی کونسل کے سربراہ بکر فارس نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے بہترین میزبانی پر انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’حجاج اور عمرہ زائرین کی خدمت سعودی حکومت کا شیوہ رہا ہے‘۔
’سعودی حکومت نے ہمیشہ حرمین شریفین کی خدمت اور حجاج و عمرہ زائرین کو سہولتیں فراہم کی ہیں‘۔
 

شیئر: