سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سعودی عرب کے یوم تاسیس پر مبارک باد پیش کی ہے۔
جعمرات کو اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ’اس خاص دن پر ہم اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے لیے خوش حالی، امن اور اتحاد کی خواہش رکھتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’سعودی عرب کے یوم تاسیس پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔‘
مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ ’یہ سعودی عرب کی بھرپور تاریخ اور ورثے کے احترام کا ایک اہم موقعہ ہے جس کی بنیاد تین صدیاں قبل امام محمد بن سعود نے رکھی تھی۔‘