پاکستان کے صوبہ پنجاب کی اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے جمعے کو حلف اٹھا لیا ہے۔ تحریک انصاف سے وابستہ اسمبلی کے سپیکر سبطین خان نے نئے آنے والے اراکین سے حلف لیا۔
جمعے کی صبح ہی پنجاب اسمبلی کے اردگرد پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ اسمبلی گیٹ پر سکیورٹی کے تین حصار بنائے گئے تھے۔ اجلاس کا وقت 10 بجے تھا، تاہم مسلم لیگ ن سے وابستہ اراکین اسمبلی 9 بجے ہی پہنچنا شروع ہو گئے۔
خود مریم نواز بھی سوا نو بجے اسمبلی کی عمارت میں میں پہنچ چکی تھیں البتہ ان کے لیے پنجاب اسمبلی کے پرانے گیٹ سے گاڑی اندر لانے کا اہتمام کیا گیا تھا اور اسمبلی کے مرکزی دروازے کے بجائے وزرائے اعلی کے لیے مخصوص دروازے سے انہیں لایا گیا۔
مزید پڑھیں
-
وہ خواتین رہنما جو اسمبلی کا حصہ نہ بن سکیںNode ID: 837046
-
کیا حمزہ شہباز پنجاب میں مریم نواز کے ساتھ کام کر سکیں گے؟Node ID: 838006