Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صوبائی اسمبلی کا اجلاس، نگراں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے گورنر کو سمری بھیج دی

وزیراعلٰی بلوچستان کون ہوگا؟ ’ن لیگ نواب ثنا اللہ زہری کی مخالف‘
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان بلوچستان میں شراکت اقتدار کا فارمولا
عمران خان آئی ایم ایف سے الیکشن کے آڈٹ کا مطالبہ کریں گے: بیرسٹر علی ظفر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صوبائی اسمبلی کا اجلاس، نگراں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے گورنر کو سمری بھیج دی

نگراں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے سمری گورنر کو ارسال کر دی ہے۔
نگراں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے ایک بیان میں کہا کہ اسمبلی سیشن کے لیے تاریخ گورنر خیبر پختونخوا کی صوابدید ہے۔ نئی صوبائی اسمبلی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب، ن لیگ اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے کاغذات جمع

پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔
مسلم لیگ ن نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے ملک احمد خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل نے سپیکر کے لیے احمد خان بھچر کے کاغذات جمع کروائے ہیں۔
ڈپٹی سپیکر کے لیے مسلم لیگ ن نے ملک ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل نے معین ریاض قریشی کے کاغذات جمع کروا دیے ہیں۔
سیکریٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔

نومنتخب اراکین نے پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیا

 

جمعے کو وقفے کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نومنتخب امیدواروں سے حلف لیا۔
حکومتی اتحاد کے215 اراکین، سنی اتحاد کونسل کے 98، پنجاب اسمبلی میں کل 313 سے زائد اراکین اسمبلی نے حلف اُٹھایا۔
سپیکر نے کہا کہ ’امید کرتا ہوں کہ آپ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔‘
پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل سنیچر کو ہو گا۔ 

آئی ایم ایف کو اندرونی معاملات میں مداخلت کی دعوت ملک دشمنی نہیں تو کیا ہے: شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے آئی ایم کو خط کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی تصدیق افسوسناک ہے۔ اپنے دور میں ریکارڈ قرضہ لینے والوں کو اب یاد آیا ہے کہ قرضہ واپس کون کرے گا۔‘
شیری رحمان نے کہا کہ ’آئی ایم ایف کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی دعوت دینا ملک دشمنی نہیں تو کیا ہے؟ آئی ایم ایف کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔‘

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں 45 منٹ کا وقفہ

سپیکر سبطین خان نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں 45 منٹ کا وقفہ کر دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے اراکین نے سپیکر سے حلف لینے کی درخواست کی تاہم سپیکر نے لیگی ارکان کی استدعا منظور نہیں کی۔

 

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع

پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ 

 اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی۔

مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔

انتخابات کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی اسمبلی کا پہلا اجلاس

آٹھ فروی کو ہونے والے انتخابات کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی اسمبلی کا پہلا اجلاس آج لاہور میں ہو رہا ہے جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی نو منتخب اراکین سے حلف لیں گے۔

اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جمعرات کو جاری کی گئی پریس ریلیز میں بتایا گیا تھا کہ اراکین کے حلف کے بعد نئے سپیکر اور ڈپٹی سپییکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے جن میں وہ متعدد اراکین بھی شامل ہیں جو آزاد حیثیت سے منتخب ہوئے اور پھر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

اسی طرح پنجاب بھر سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار، جن میں سے بیشتر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ہیں، دوسرے نمبر پر ہیں۔

سیپکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد وزیراعلٰی پنجاب کا انتخاب ہو گا جس کے لیے مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم نواز ہیں جبکہ سنی اتحاد کی جانب سے میاں اسلم اقبال سامنے لائے گئے ہیں۔

اراکین کی جانب سے منتخب کیے جانے کے بعد وزیراعلٰی سے گورنر پنجاب حلف لیں گے۔

 

مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ

 

ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب رکن پنجاب اسمبلی کا حلف لیں گی۔

مریم اورنگزیب کا پنجاب اسمبلی میں حلف لینے کا فیصلہ نواز شریف اور شہباز شریف کی مشاورت کے بعد ہوا۔

مریم اورنگزیب وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی معاونت کریں گی۔

 

معاشی استحکام کے لیے آئی ایم ایف سے روابط جاری رکھنے چاہییں، پی ٹی آئی

سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے پاکستان ہمیشہ اولین ترجیح رہے گا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو عوام کی خوشحالی کے لیے مالیاتی نظم و ضبط، بہتر گورننس اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ روابط جاری رکھنے چاہییں۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ تحریک انصاف ملکی و قومی مفاد کی سمت میں اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت جاری رکھے گی۔

 

پنجاب اسمبلی اجلاس کے لیے گھنٹیاں بجنا شروع

ارکان اسمبلی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خاں کریں گے۔

 

مریم نواز آج پارلیمانی سیاست کا آغاز کرنے جا رہی ہیں، عظمیٰ بخاری

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آج مریم نواز پارلیمانی سیاست کا آغاز کریں گی۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دو دن بعد اسی پنجاب اسمبلی سے مریم نواز کو کامیاب کرائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج تمام ممبران حلف اٹھائیں گے اور سپیکر اور ڈپٹی سپیکر سنیچر کو حلف لیں گے۔

 

اقلیتی نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین کے نوٹیفکیشن بھی جاری

پنجاب اسمبلی کی اقلیتی نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے گئے ہیں جن کے مطابق مسلم لیگ ن کے پانچ امیدوار منتخب ہوئے ہیں۔

اسی طرح الیکشن کمیشن نے جمعرات کو ہی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کیے۔

پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی 36 نشستوں پر مسلم لیگ ن کی خواتین امیدوار کامیاب ہوئی ہیں۔

اسی طرح تین نشستیں پی پی، دو مسلم لیگ ق اور ایک نشست استحکام پارٹی کو ملی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں خواتین خواتین کی 66 نشستیں ہیں جبکہ اقلیتوں کے لیے آٹھ نشستیں مخصوص ہیں۔

 

سندھ اسمبلی کا اجلاس سنیچر کو طلب

دوسرے صوبوں میں اسمبلیوں کی تشکیل کے مراحل بھی جاری ہیں۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس سنیچر کو بلایا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کا معاملہ ابھی التوا میں ہے اور ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اجلاس کس روز بلایا جائے گا۔

بلوچستان اسمبلی کا پہلا اجلاس بھی ابھی تک نہیں بلایا جا سکا ہے۔

شیئر: