Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ اسمبلی کے پہلے مسیحی ڈپٹی سپیکر بننے والے انتھونی نوید کون ہیں؟

اقلیتی برداری سے تعلق رکھنے والے انتھونی نوید صوبہ سندھ کی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر منتخب ہوئے ہیں۔
نوید انتھونی سندھ اسمبلی کے پہلے مسیحی ڈپٹی سپیکر ہیں۔
نوید کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ اقلیتوں کے لیے مخصوص نشست پر ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ انتھونی نوید کا شمار پی پی کے ان رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے پی پی پی کے اقلیتی ونگ کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ گذشتہ اسمبلی میں نوید انتھونی مختلف قائمہ کمیٹیوں کے رکن اور چیئرمین کی حیثیت سے ذمہ داریاں   نبھا چکے ہیں۔

 اینتھونی نوید کا سیاسی سفر

پاکستان پیپلز پارٹی کے نوید انتھونی سندھ اسمبلی میں  اقلیتوں کے لیے مخصوص نشست پر کامیاب ہوئے ہیں۔  وہ اس سے قبل سال 2018 میں بھی مخصوص نشست پر  رکن سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں۔
نوید انتھونی 2016 سے 2017 تک وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

انتھونی نوید کا تعلق کہاں سے ہے؟

 انتھونی نوید کا تعلق  کراچی سے ہے۔ وہ کراچی میں جمشید ٹاون کے یو سی ون کے 2005 سے 2010 تک نائب ناظم رہ چکے ہیں۔
اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے  انتھونی نوید پیپلزپارٹی کے اقلیتی ونگ کے انفارمیشن سیکریٹری بھی رہے ہیں۔

شیئر: