Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور روس کے درمیان پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ مفادات کے تمام امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی شوری کونسل کے صدر شیخ ڈاکٹرعبداللہ آل شیخ سے اتوار کو ریاض میں روسی ڈوما کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے چیئرمین لیونیڈ سلٹسکی نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور روسی فیڈریشن کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
سعودی شوری کونسل اور روسی ڈوما کے درمیان پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور اور دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ مفادات کے تمام امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈوما کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے چیئرمین نے دونوں دوست ملکوں کےدرمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کی سطح کو سراہتے ہوئے  شوری کونسل اور روسی ڈوما کے درمیان مشترکہ پارلیمانی تعاون مضبوط بنانے کی اہمیت کو اجاگر کی۔

شیئر: