Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں 60 لاکھ سے زیادہ افراد کی مسجد نبوی میں حاضری

زمزم کی ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ بوتلیں فراہم کی گئی ہیں (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے اتوار کو کہا ہے کہ ’ایک ہفتے کے دوران 60 لاکھ  274  زائرین کا خیرمقدم کیا گیا۔‘ 
اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق’ ایک ہفتے کے دوران 6 لاکھ  47 ہزار 790  افراد نے روضہ رسول پر حاضری دی۔ علاوہ ازیں دو لاکھ 98 ہزار 379 افراد نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔  مرد اور خواتین زائرین کے لیے الگ الگ شیڈول پر عمل کیا جا رہا ہے۔‘
 ایک ہفتے کے دوران 16 ہزار 506 معمر اور معذور افراد کی مسجد نبوی تک رسائی کو آسان بنانے کےلیے الیکڑک گاڑیاں اور سپیشل سروس فراہم کی گئی جبکہ ایک لاکھ 14 ہزار 532 زائرین نے رہنمائی کی خدمات سے فائدہ اٹھایا۔
مجموعی طور پر ایک لاکھ 47 ہزار735 افراد نے متعدد زبانوں میں ترجمے کی سروس سے فائدہ اٹھایا۔
اتھارٹی نے مزید بتایا کہ’ 12 ہزار205 افراد نے مسجد نبوی کی لائبریری سے استفادہ کیا جبکہ 5 ہزار400  نے عجائب گھروں اور نمائشوں کا وزٹ کیا۔‘ 
’ زائرین کو ایک لاکھ 46 ہزار 429 تحائف پیش کیے گئے جن میں قرآن پاک کے نسخے، چھتریاں اور دیگر اشیا شامل ہیں۔‘ 
زائرین کو زمزم کی ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ بوتلیں فراہم کی گئیں جبکہ ایک لاکھ 42 ہزار افراد میں افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔

شیئر: