Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ ہفتے مسجد نبوی میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

9565 افطار پیکٹ  فراہم کیے گئے۔ (فوٹو عرب نیوز)
مسجد نبوی کے انتظامی امور کی جنرل اتھارٹی  کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 55 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی ۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی الشریف میں آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے متعین کارکن اپنے فرائض بخوبی ادا کرتے ہیں۔ 

مزید پڑھیں

انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ  5 لاکھ 81 ہزار 806 زائرین نے روضہ رسول ﷺ ، حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہما کی خدمت میں صلوۃ و سلام پیش کیا۔ جبکہ 150912 زائرین نے ’ریاض الجنہ‘ میں نماز ادا کی۔
واضح رہے ریاض الجنہ میں مرد اور خواتین کے لیے نماز کے لیے  اوقات مخصوص ہیں۔
ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے لیےنسک ایپ کے ذریعے پیشگی وقت حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ  141319 زائرین کو مختلف زبانوں میں اہم معلومات  فراہم کی گئیں جبکہ 129095 نے مسجد نبوی کی لائبریری اورعجائب گھر سے استفادہ  کیا۔
مسجد نبوی آنے والے زائرین میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کی گئیں۔ جبکہ روزہ داروں کے لیے 9565 افطار پیکٹ  فراہم کیے گئے۔
انتظامیہ کی جانب سے 29173  معمر اور معذور افراد کو گالف گاڑیوں کی سہولت فراہم کی گئی ۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: