Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ و زیارت مسجد نبوی کے بعد شاہی مہمانوں کی وطن واپسی

’شاہی مہمانوں کو تاریخی مقامات کے علاوہ مشاعر مقدسہ کی بھی زیارت کروائی گئی‘ ( فوٹو: عاجل)
خادم حرمین شریفین عمرہ وزیارت پروگرام کے مہمان عمرہ اور زیارت مسجد نبوی کے بعد وطن واپس چلے گئے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق شاہی مہمانوں کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تاریخی مقامات اور عجائب گھر کے علاوہ مشاعر مقدسہ کی بھی زیارت کروائی گئی۔
وزارت اسلامی أمور، دعوت وارشاد کے زیر انتظام شاہی مہمانوں کا تیسرا گروپ 250 مہمانوں پر مشتمل تھا جن کا تعلق اردن، عراق، تیونس، مصر، لبنان، الجزائر، مراکش، نائیجیریا، جنوبی افریقہ، چاڈ، ایتھوپیا اور دیگر ممالک سے تھا۔
وطن واپسی کے موقع پر شاہی مہمانوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیاہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے دوران بہترین میزبانی پر وزارت اسلامی أمور کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں‘۔
 

شیئر: