Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تفریحی پروگراموں میں وزیٹرز کی تعداد 72 ملین تک پہنچ گئی

جاری کردہ اجازت ناموں کی تعداد 6 ہزار سے زیادہ ہے (فوٹو: العربیہ)
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 2023 کے دوران  مختلف تفریحی پروگراموں میں وزیٹرز کی تعداد 72 ملین تک پہنچ گئی۔
العربیہ کے مطابق تفریحی شعبے میں کام کرنے والی کمپنوں میں 150 فیصد اضافہ ہوا جبکہ تفریحی سرگرمیوں کے لیے جاری کردہ اجازت ناموں کی تعداد 6 ہزار سے زیادہ ہے۔
علاوہ ازیں گزشتہ سال اتھارٹی کی جانب سے سپروائزی وزٹس میں بھی 250 فیصد اضافہ ہوا۔
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا کہ ’گزشتہ اکتوبرمیں ریاض سیزن کے آغاز کے بعد سے مختلف ممالک سے آنے والے وزیٹرز کی تعداد 18 ملین تک پہنچ گئی ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا ’ریاض سیزن میں منفرد سرگرمیاں کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مکس مارشل آرٹس اور باکسنگ مقابلے شامل تھے۔‘
علاوہ ازیں ریاض سیزن میں اس سال ’ونڈر گارڈن‘ متعارف کرایا جو 5 لاکھ مربع میٹر پر پھیللا ہوا سب سے بڑا موبائل تفریحی شہرہے جس میں عالمی معیار کی جدید تفریحی سرگرمیاں فراہم کرتا ہے پریوں کی کہانی سے متاثر’ لٹل کریزی‘ جیسے نئے تجربات پیش کرتا ہے۔

شیئر: