پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکمران اب ایک خاتون ہیں۔ مریم نواز کو یہ اعزاز حاصل ہو چکا ہے کہ وہ پاکستان کے کسی بھی صوبے کی پہلی خاتون وزیر اعلٰی منتخب ہو چکی ہیں۔
پنجاب کی سیاسی تاریخ کا جائزہ لیں تو تختِ لاہور پر اس سے پہلے جس خاتون نے حکمرانی کی ان کا نام جند کور ہے جو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی ملکہ تھیں۔
پنجاب کی خواتین حکمران:
مہارانی جند کور جنھیں مہارانی جنداں بھی کہا جاتا ہے، گوجرانوالہ میں پیدا ہوئیں۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی وفات کے بعد ستمبر 1843 میں جب ان کے بیٹے دلیپ سنگھ صرف پانچ برس کے تھے تو انہیں تخت لاہور کا وارث بنا دیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
مریم نواز کو وزیراعلیٰ بننے کے بعد کن چیلنجز کا سامنا ہو گا؟Node ID: 836851
-
کیا حمزہ شہباز پنجاب میں مریم نواز کے ساتھ کام کر سکیں گے؟Node ID: 838006