خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو عرب وزرائے داخلہ کونسل کی جانب سے اعلی ترین درجے کا ’شہزادہ نایف ایوارڈ برائے عرب امن‘ سے نوازا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق خادم حرمین شریفین کو یہ ایوارڈ عرب معاشرے کے لیے کی گئی بے مثال امن کوششوں کو سراہتے ہوئے عطا کیا گیا۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو نوازا جانے والا ایوارڈ وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے وصول کیا جو تیونس میں منعقدہ عرب وزرائے داخلہ کونسل کے 41 ویں اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔