Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیونس میں عرب وزرائے داخلہ کونسل کا 41 واں اجلاس

شہزادہ عبدالعزیزعرب وزرائے داخلہ کونسل کے اعزازی صدر بھی ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
جمہوریہ تیونس کے صدرقیس سعید نے صدارتی محل قرطاج میں عرب وزراء داخلہ کے 41 ویں اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف اور دیگر عرب وزرائے داخلہ کا استقبال کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق تیونس کے صدر نے عرب ممالک کے مابین سیکیورٹی امور میں تعاون کو مزید مربوط کرنے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
صدر قیس سعید نے امید ظاہر کی کی عرب وزرائے داخلہ کونسل کا 41 واں اجلاس کامیاب رہے گا جس کے مثبت نتائج سے عرب ممالک اور انکے عوام مستفیض ہوں گے۔
واضح رہے سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف عرب وزرائے داخلہ کونسل کے اعزازی صدر بھی ہیں وہ اس تیونس میں منعقدہ عرب وزرائے داخلہ کونسل کے 41 ویں اجلاس میں سعودی عرب کے وفد کی سربراہی بھی کررہے ہیں۔

شیئر: